شمالی کوریا میں 19 سال بعد ریسلنگ کے عالمی مقابلوں کا انعقاد

Wrestling

Wrestling

سیول (جیوڈیسک) شمالی کوریا میں 19 سال بعد پروفیشنل ریسلرز کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد ہوا،جس میں امریکہ اور جاپان سمیت کئی ملکوں کے ریسلرز نے شرکت کی۔ جاپان کے مشہور سابق ریسلر انوکی بھی اس ایونٹ کی پروموشن کیلئے شمالی کوریا آئے ہیں اور انہوں نے کمیونسٹ ملک میں ایونٹ کے انعقاد میں اہم کردار اد اکیا ہے۔

ایونٹ کے مقابلے شمالی کوریا کے دارالحکومت میں ہوئے جس میں دنیا بھر سے 17 نامی گرامی ریسلرز نے شرکت کی۔