بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہوگئی

 Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار امیتاب بچن موسمی بخار میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد انہوں نے فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی۔

71 سالہ بگ بی نے ٹوئٹرپر اپنے مداحوں کو بتایا کہ گزشتہ رات موسمی بخار کے باعث ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کی وجہ سے وہ فلم ” پیکو” کی شوٹنگ میں بھی حصہ نہیں لے سکے، مداحوں نے بگ بی کی بیماری کی خبر سن کر ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جس پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشک اوربہو ایشوریہ کے ہمراہ ممبئی میں لال باغ چاہ راجا آئے تھے جہاں انہوں نے اپنے مذہبی تہوار کے حوالے سے پوچا پاٹ کی جس کے بعد اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔