یورپی گندم کی قیمتوں میں مندی

Wheat

Wheat

پیرس (جیوڈیسک) یورپی گندم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ یورو نیکسٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران گندم کے نومبر کیلئے اہم سودے 0.6 فیصد کی کمی سے 174 یورو فی ٹن میں طے پائے جبکہ شکاگو گندم کی قیمتوں میں 0.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یورپ میں رواں سال مجموعی طور پر 150.8 ملین ٹن گندم کی پیداوار کا امکان ہے جو کہ گزشتہ سال کی پیداوار 143.1 ملین ٹن سے زائد ہے۔