برطانیہ کی پاکستان جانے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری

Travel

Travel

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ نے پاکستان جانے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو اسلام آباد کے سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ برطانوی ہائی کمیشن عملے کو دھرنوں کے دوران شہر تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی۔

اور اسلام آباد اور گلگت کے درمیان شاہراہ قراقرم پرسفرنہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مسافروں کو کہا گیا ہے کہ وہ قبائلی علاقوں، چارسدہ، کوہاٹ، ٹانک، بنوں، لکی مروت کا سفرنہ کریں۔

اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل، سوات، بونیر، لوئرد یر بھی سفر سے گریز کیا جائے۔ پشاور سے جنوبی اضلاع اور چترال کا بذریعہ روڈاور بلوچستان کے شمالی اور مشرقی علاقوں کاسفر نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔