عوام عمران کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے

Imran khan

Imran khan

ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) تحریک انصاف ضلع ننکانہ صاحب کے رہنما رائے محمد اکرم نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور صحافیوں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی ناکامی چھپانے کے لئے پولیس کو نہتے عوام پر تشدد کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے

مگر حکومت کے ایسے اقدامات سے حق کی آواز کو ہرگز نہیں دبایا جاسکتا انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے غیور عوام عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔