اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے زرد صحافت کو فروغ دیا، نواز شریف نے سیاستدانوں کی قیمتیں لگائیں اور پلاٹ تقسیم کیے، ڈھائی سو کروڑر وپے آئی بی کو دیے گئے۔
ہم 20 دن سے کھڑے ہیں، ہار نہیں مانیں گے، نواز شریف کے استعفے کے بغیر کسی صورت یہاں سے نہیں جائیں گے، فوج کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ تقریبا 6 گھنٹے بعد واپس دھرنے کے مقام پر پہنچنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے۔
کہا کہ دھرنے میں بیرون ملک پاکستانی بھی آئے ہوئے ہیں، ان 18 دنوں میں عوام میں تبدیلی آگئی ہے۔ ڈھائی ہزار پولیس اہل کاروں نے ڈیوٹی دینے سے انکار کیا، تین آئی جی تبدیل کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کل پرامن لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں، کل کارکنوں نے جو کچھ کیا، بہت اچھا کیا، مظاہرے نہ ہوتے تو دوبارہ گولیاں چلائی جاتیں۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی میں چن چن کر لوگوں کو مارا گیا۔
خوف کی وجہ سے شہر تباہ ہو گیا تاہم پچھلے الیکشن میں کراچی کھڑا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ناصرالملک سے ایک دفعہ ملا ہوں، نفس آدمی ہیں۔