وفاقی حکومت نے ایک بار پھر آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کردیا

IG Islamabad

IG Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرکے طاہر نوید عالم کو آئی جی کی اضافی ذمے داریاں سونپ دی ہیں۔ وفاقی حکومت نے طاہرعالم کو ڈی آئی جی آپریشنز تعینات کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں۔

جبکہ وزارت داخلہ نے طاہرعالم کی تعیناتی کانوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ طاہرعالم اس سے قبل ایس ایس پی اسلام آباد اور اے آئی جی اسپیشل برانچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ سندھ میں ڈی آئی جی ریزرو پولیس بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں آزادی و انقلاب مارچ کے بعد پیدا ہونےوالے صورتحال کے بعد سے اب تک تیسرے افسر کو آئی جی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ پولیس کے کئی افسران بھی اعلیٰ عہدوں کا چارج لینے سے انکار کرچکے ہیں۔