قادری اورعمران کا اصل روپ سامنے آ گیا، ایوب قریشی

Qadri, Imran

Qadri, Imran

میانوالی (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری جلائو گھیرائو اور سرکاری عما رات پر حملوں جیسے واقعات کے بعد طاہر القادری اور عمران خان کا اصل روپ قوم کے سامنے آ گیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو کالعدم قرار دیکر پابندی لگا دے۔ دو نوں جما عتوں کے رہنمائوں نے اپنے عمل اور زبان سے ثابت کر دیا ہے کہ ان کو پاکستان، اداروں اور جمہوریت سے کوئی واسطہ نہیں اور وہ اقتدار پر دھونس اور دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونا چاہتے ہیں لیکن قوم ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے۔