راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری اور پنجاب اسمبلی کے رکن راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے نالاں قوتوں نے جاوید ہاشمی کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے سیاسی منظر سے حقیقی جمہوریت اور استحصالی نظام کے خاتمے کی علمبردار تحریک انصاف کو ہٹانے کی ناکام کوشش کی۔
عمران خان اگر شارٹ کٹ استعمال کرکے اقتدار میں آنا چاہتے تو مشرف دور میں ان کے پاس اس کا بہترین موقع تھا مگر انہوں نے اپنی جمہوری جدوجہد کو واحد ذریعہ مانتے ہوئے ملک کے نوجوانوں کو حقیقی تبدیلی کیلئے تیار کیا جس سے روایتی اور استحصالی سیاست کرنے والوں کو اپنے لئے خطرہ محسوس ہوا اور انہوں نے جاوید ہاشمی کو استعمال کرنے کی بھونڈی کوشش کی۔