پی ٹی وی کے دفاتر پر حملہ، گوجرانوالہ پریس کلب کا احتجاج

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ڈاکٹر عمر نصیر، مرزا اقبال، شیخ ندیم، شاہد اسلام شاہد، غلام فرید سندھو اور دیگر مقررین نے کہا کہ پی ٹی وی ریاستی ادارہ ہے اس پر حملہ جرم ہے۔

جن افراد نے پی ٹی وی پر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کے خلاف صحافیوں نے پریس کلب پھالیہ سے قادرآباد تک احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں ظفر عباس، سید ندیم اور مرزا قیصر نے کہا کہ حکومت کی غنڈہ گردی سے جمہوریت کے لبادہ میں چھپی آمریت کی باقیات سے پردہ اُٹھ گیا ہے۔