گوجرانوالہ (جیوڈیسک) حالیہ بحرانی کیفیت اور صورتحال انتہائی افسوس ناک، تشویش ناک اور خطرناک ہے۔ ملی یکجہتی کونسل ایک بار پھراس بات کا اعادّہ کرتی ہے کہ ملّی یکجہتی کونسل 24 اگست 2014ء کے اپنے فیصلے کے مطابق حالیہ سنگین صورتحال میں مکمل غیر جانبداری کے ساتھ ثالث اور ضامن کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر فریقین باہمی رضامندی سے متنازعہ اُمور میں فیصلہ کا اختیار تفویض کریں تو ملّی یکجہتی کونسل اس کے لئے بھر پور آمادہ ہے۔ ساجد علی نقوی نے باور کرایا کہ ملّی یکجہتی کونسل کا فیصلہ آئینی، سیاسی اور دینی لحاظ سے جامع ہوگا جو ملکی حالات کی اصلاح اور سا لمیت کا ضامن ہوگا ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔