نواز شریف ملکی ترقی اور استحکام کے ضامن

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

سرگودھا (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد عمران مغل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ملکی استحکام اور خوش حالی کے ضامن ہیں، عمران خان کو طاہر القادری ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔ اقتدار کی ہوس میں مبتلا عناصر سیا سی افرا تفری پھیلا کر پاکستان کا وقار خراب کررہے ہیں۔

لیکن تما م سیاسی و جمہوری قوتوں کا جمہوری استحکام کیلئے حکومت کیساتھ کھڑے ہو نا واضح پیغام ہے کہ جمہوریت پر شب خون مارنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ معاشی و جمہوری استحکام ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں مو جو دہ سیا سی بحران سے معیشت کو کھربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔