احتجاج کرنیوالے پر کیمیکل ویپن، رائفل بلٹ اور بارہ بور کا بے دریغ استعمال حکومتی نااہلی ہے: چودھری پرویزالٰہی
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر کے وفد میں راجہ محمد یٰسین خان، سردار عبدالرزاق، سردار صغیر چغتائی، حاجی محمد عزیز خان، سردار بابر ایڈووکیٹ اور عاصم عباسی شامل تھے۔ ملاقات میں سینیٹر کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ ایم این اے، چودھری ظہیر الدین اور ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، پچھلے سترہ دن سے پرامن احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس، کیمیکل ویپن، رائفل بلٹ اور بارہ بور کا بے دریغ استعمال حکومت کی نا اہلی ہے، انقلاب مارچ اپنا مقصد حل کر چکا ہے نوازشریف کو چاہئے کہ وہ بے گناہوں کے خون سے اپنے ہاتھ مزید رنگنے کی بجائے استعفیٰ دے دیں، ان کا استعفیٰ ہی موجودہ بحران کا حل ہے، عورتوں، بچوں اور بزرگوں کو سیدھی گولیاں ماری جا رہی ہیں جبکہ ہسپتالوں میں زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے، حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے، عوام کا یہ سمندر حکومتی ظلم سے نجات اور آزادی حاصل کر کے رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ہر شخص غربت اور مہنگائی کا رونا رو رہاہے۔چوہدری شجاعت حسین گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور خیبر پختونخوا کے صدر انتخاب خان چمکنی سے ملاقات میں کہا ہے کہ جس انداز میں چھوٹے صوبوں کے کارکنان ہمارے ساتھ کھڑے ہیں وہ قابل ستائش ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبوں کا کردار لازم وملزوم ہے عنقریب صوبہ سندھ اورخیبر پختوانخوا کا دورہ کرونگا۔اس وقت ملک معاشی ابتری کا شکار ہے لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہم نچلی سطح سے لوگوں کو اوپر لائیں گے۔تحریک پاکستان میں چھوٹوںصوبوں کا کردار تاریخ کا حصہ ہیں۔ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں جو کارکنان اس جدوجہد میں شامل ہیں ان کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے انقلابی اقدامات کرنا ہونگے ہم ایک عرصہ سے ہیجانی کیفیت میں مبتلا عوام کو ترقی اور خوشحالی کادور دینا چاہتے ہیں موجودہ وقت میں ہر چیز عوام کی دسترس سے دور ہوچکی ہے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ہر شخص غربت اور مہنگائی کا رونا رو رہاہے۔ہمیں اس وقت ملک سے وفاداری نبھانے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت پوری قوم کے اعصاب مکمل طور پر شل ہوچکے ہیں۔سانحہ ماڈل کے روز سے ہی حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ ہمارا کیا قصور ہے اور شاہراہ دستور پر بھی مزید لاشیں گرانے پر بھی ان لوگوں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت کے قول وفعل میں تضاد تو شروع دن سے ہی چلا آرہا ہے ۔حلیم عادل شیخ نے سندھ کی صورتحال پر مسلم لیگ کے قائد کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں شریف برادران کو سمجھائیں کہ عوام کی خدمت کرنا ان کے بس کا روگ نہیں ہے بہتر کہ یہ لوگ خود چلے جائے کیونکہ عوام اس وقت جن پریشانیوں میں مبتلا ہے وہ سب ان ہی لوگو ں کی مرہون منت ہے جو جعلی مینڈیٹ سے اقتدار پر قابض ہوئے ہیں ۔آج کے دور میں انصاف مانگنا بھی جرم بنادیا گیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ناانصافی کے مارے لوگ حکومت کے خلاف متحد ہوگئے ہیں مگر حکومت نے معاملات کو بہتر کرنے کی بجائے سیاسی جنگ کو حقیقی جنگ میں جھونک دیا ہے آج جو ملک میں صورتحال ہے اس کی ذمہ دار بھی خود حکومت ہے اور یہ صورتحال بہت خطرناک بھی ہے۔چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے موقع پر بلوچستان کے رہنما نصیب اللہ اچکزئی اور سندھ کے جنرل سیکرٹری غلام سرور سیال بھی موجودتھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بجٹ عوامی کا پیسہ ہے اور اُسے عوام پر عوام کی مرضی کے مطابق صرف ہوناچاہیے اُن خیالات کا اظہار گجرات ( جی پی آئی ) بجٹ عوامی کا پیسہ ہے اور اُسے عوام پر عوام کی مرضی کے مطابق صرف ہوناچاہیے اُن خیالات کا اظہار پروگرام مینجر سی این بی اے کوثر عباس نے محکمہ ہائی وے کے ورک ہال میںسنگیت کے اشتراک سے منعقد سیمینار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری مقامی گورنمنٹ کا کام ہے ‘ لیکن اس سلسلہ میں عوامی مشاورت کو ضروری قرار دیا گیا ہے ۔ مگر مختلف اضلاع میں اس طرف توجہ نہیں دی جاتی مارچ میں ای ڈی او فنانس نے بجٹ ڈرافٹ پیش کرنا ہوتا ہے ۔ دو ماہ دوران بجٹ میں موجود حامیوں کو دور کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات اور دیگر اضلاع میں محکمہ فنانس کی اس حوالہ سے کارکردگی مایوس کن ہے ۔ اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اس موقع پر گجرات بار ایسوسی ایشن ‘ گجرات پریس کلب ‘ سٹیزن فرنٹ و دیگر تنظیموں کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات اور گردونواح میں تیز رفتار بارش نے ایک با پھر ٹی ایم اے کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے
گجرات(جی پی آئی)گجرات اور گردونواح میں تیز رفتار بارش نے ایک با پھر ٹی ایم اے کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے،بارش سے پورا شہر گندے پانی میں ڈوب گیا،ٹی ایم اے گجرات کا عملہ پانی کی نکاسی میں بری طرح ناکام ہو گیا ۔گزشتہ روز چند گھنٹوں کی بارش نے پورے شہر میں ہر طرف جھل تھل کر دیا بارش سے نشیبی علاقے بارش کے پانی سے بھر گئے،ی ایم اے کی جانب سے نکاسی کے تمام دعوے دھرے کے دھر رہے گئے۔تیز رفتار بارش سے پرنس چوک سے لیکر جیل چوک تک کئی کئی فٹ سڑک پر گندا پانی کھڑا ہو گیا جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،بارش کے پانی میں کئی گاڑیاں پھنس گئی اور شہری اپنی گاڑیوں کا فیملی سمیت دھکا لگاتے رہے۔دوسری جانب ٹی ایم اے کی طرف سے باعش کے نکاس کے لیے کوئی بندوبست نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گندہ پانی لوگوں اور شہریوں کے گھروں اور دوکانوں میں بھی داخل ہوگیا ۔بارش سے فوارہ چوک، شاہ فیصل گیٹ، پرنس چوک،جیل چوک۔کچہری چوک،رحمان شہید روڈ،ڈی سی او ہاوس،ڈی پی او ہاوس،سمیت دیگر جگہوں پر کئی کئی فٹ بارش کا پانی کھڑا ہو گیاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے ممتاز راہنما چوہدری اجمل علی خاور نے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے میڈیا
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے ممتاز راہنما چوہدری اجمل علی خاور نے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں پرسرعام تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کو ریاستی دہشت گردی قرار دیاہے اور کہا کہ حکومت نے پولیس کو میڈیا پر تشدد کرنے کا فری ہینڈدے رکھا ہے جو کہ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے اور اب نہتے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔چوہدری اجمل نے کہا کہ جب تک نواز شریف پارلیمنٹ سے مستعفی نہیں ہوتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ناوز شر یف ایک طرف تو مذکرات کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف تشدد کیا جارہا ہے جو کہ پا کستانکی تاریخ کی بد ترین مثال ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی ئی کے ورکر نہ توبھاگنے والے ہیں اور نہ ہی ڈرنے والے ہیں۔انشااللہ آزادی مارچ کامیابی سے ہمکنار ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پولیس اورحکومت نے اسلام آباد میںصحافیوںپر سرعام تشدد اور نہتے لوگوں پرشلینگ اور فائرنگ
گجرات(جی پی آئی)پولیس اورحکومت نے اسلام آباد میںصحافیوںپر سرعام تشدد اور نہتے لوگوں پرشلینگ اور فائرنگ کر کے ریاستی دشت گردی کی انتہا کردی ہے،حکمران اپنا قتدار جاتے دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ،پی ٹی ئی اور پی اے ٹی کے پر امن مظاہرین پر پولیس کی طرف سے بدترین تشدد ناقابل برداشت ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔صحافیوں اور عوام پر حکومتی ایماء پر تشدد کیا گیا ہے اور اس سے حکومت کی بدنیتی کھل سامنے آگئی ہے۔حکومت میڈیاکو تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ اس بحران کا حل نکالے،ان خیالات کااظہا ر گجرات کی سیاسی سماجی مذہبی سول سوسا یٹی اور صحافتی شخصیات نے ایک سروئے میں کیا،پاکستان تحریک انصاف کے راہنما الحاج افضل گوندل نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے عمران خان کے تمام مطالبے آئینی اورقانونی ہیں۔سول سوسائیٹی کے صدر خالد پرویز منگا نے کہا کہا سیاست دان ملکی صورت حا ل پر فوری کنٹرول کریںاور نہتے لوگوں پر فائرنگ ،شلینگ کو فوری بند کردیں۔جماعت اسلامی گجرات کے صدر ڈاکڑ طارق سلیم نے کہا کہتمام سیاست دانوں کو مل بیٹھ کر اپنے مسائل کا حل کرنا چاہیے۔تحریک استقلال کے مرکزی راہنما سید باقر رضوی نے کہا کہ شرفے برادران کے نزدیک ان کا اقتدار ہی جمہوریت ہے آئی ایس پی ار کی وضاحت کے بعدنواز شریف کا وزیر اعظم رہنے کا کوئیاخلاقی جواز نہیں ہے۔گجرات پریس کلب کے صدر عثمان طیب نے کہا کہ گولی اور لاٹھی سے سچ کو دبایا نہیں جاسکتاہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔چوہدری اجمل علی خاور نے کہا کہ چوروں اور ڈاکوئوں سے ملک کو آزاد کروانے کے لیے میدان میں آئے ہیں۔صحافی انور شیخ نے کہا کہ حکومت اور پولیس کی طرف سے صحافیوں پر بد ترین تشدد سے حکومت کی بدنیتی کھل کر سامنے ااچکی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اقلیتی راہنما مستری جلال جاوید نے کہا کہپالستان کے شہریوں پر سرعام تشدد ناقابل برداشت ہے۔ممتاز سماجی شخصیت میر انجم نے کہا کہ ن لیگ نے اسلام ااباد میں ظلم اوربربریت کی تاریخ رقم کی ہے شریف خاندان کی بادشاہت کا دور ختم ہونے والا ہے،مسلم ق کے راہنما مہر فاروق خالد نے کہا کہ اسلام آبا د میں چوہدری شجاعت حسین پر شلینگ قابل مذمت ہے اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گئے،ممتاز قانوںن دان چوہدری نثار احمد نے کہا کہ عوام کے قتل کے بعدحکمرانوں کو اقتدار مین رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ن لیگ کے راہنما اوررنگ زیب بٹ نے کہا کہ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے غیر جمہوری طریقہ سے پارلیمنٹ پر قبضہ کرنے کی سوچ کو عوام نے مسترد کردیاہے۔نوجوان راہنما عثمان منظور دھدرا نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کا پول کھل گیا ہے نہتے عوام پربربریت ملکی تار یخ پر سیاہ دھبہ ہے۔ممتا عالم دین علامہ جواد نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر شلینگ اور فائرنگ حکومت کو زیب نہیں دیتا،حکومت فوری مستفی ہو جائے،سابق ایم این اے سید نورالحسن شاہ نے کہ کہ میڈیا کوسچ دکھانے کی سزا دی جارہی ہیجو قابل مذمت ہے۔ن لیگ کے راہنما چوہدری تنویر گوندل نے کہا کہ جتھوںکا ریاستی اداروں پردھاوا ملکی تاریخ کابدترین وا قعہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برصغیر پاک و ہند عظیم روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر سید حاجی احمد شاہ صاحب المعروف قبلہ حاجی شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک
گجرات ( جی پی آئی ) برصغیر پاک و ہند عظیم روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر سید حاجی احمد شاہ صاحب المعروف قبلہ حاجی شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک دربار عالیہ شہنشاہ ولایت علی پورہ گجرات میں منعقد ہوا جس کی صدارت الحافظ صاحبزادے پیر سید نذر حسین شاہ گجراتی نے کی ۔ جبکہ خصوصی شرکت صاحبزادے پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘ صاحبزادے پیر سید علی حسین شاہ گجراتی ‘ صاحبزادے پیر سید نور حسین شاہ گجراتی ‘ صاحبزادے پیر بلال حسین شاہ ‘ سید جماعت علی شاہ ‘ محمد حسین شاہ نے کی ۔ خصوصی خطاب علامہ محمد عظیم ‘ محمد کاشف ‘ ماسٹر نواز شاہد ‘ علامہ محمد اشرف تسنیم ‘ علامہ محمد نعیم ‘ قاری عابد نے کیا ۔ تلاوت قرآن پاک قاری زاہد ‘ قاری سیف اللہ نے پیش کی ۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قاری مدثر ‘ سید محمد حسین شاہ ‘ محمد احمد نقشبندی ‘ قاری سرور نقشبندی ‘ صوفی نذیر احمد ‘ جمشید اویس گولڑوی ‘ لیاقت نوشاہی ‘ حافظ محمد جہانگیر ‘ منظور حسین ‘ محمد احمد نے پیش کی ‘ اس موقع پر ضلع بھر سے ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔ لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لائیو میوزک ہی موسیقی ہے موسیقی سے جنون کی حد تک لگائو ہے موسیقی کی دنیا میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں جو سب سے منفرد ہو گلوکارہ مائرہ روبیل
گجرات(جی پی آئی) ابھرتی ہوئی خوبصورت گلوکارہ مائرہ روبیل نے کہا ہے کہ موسیقی سے جنون کی حدتک لگائو ہے فن کی کوئی سرحد نہیں شارٹ کٹ پر یقین نہیں رکھتی موسیقی کی دنیا میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں جو سب سے منفرد ہو ۔محنت کی بدولت موسیقی کی دنیا میں ایک مقام پالیا اور جلد موسیقی کی دنیا کی بلندیوں کو چھولو ںگی گزشتہ دو سالوں سے موسیقی کی دنیا میں ہوں جس طرح دنیا میں تبدیلیاں ہورہی ہے اسی طرح موسیقی کی دنیا میں بھی تبدیلیاں رونما ہوئی ہے اور ہورہی ہیں ایک انٹرویو میں گلوکارہ مائر ہ روبیل نے کہا کہ میں محنت پر یقین رکھتی ہوں مجھے کسی کی پشت پناہی کی ضرورت نہیں اپنی محنت کی بدولت مقام پایا ہے اور دن رات محنت کی ہے اس وقت ملازمت کے ساتھ ساتھ اپنی گائیگی کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے مجھے پاپ اور سافٹ دونو ں میوزک پسند ہیں ا جب گائیگی کرتی ہوں تو کافی اطمینان اور خوشی محسوس ہوتی ہے پاکستان میں خواتین سنگرز کی کمی ہے اور اس گائیگی کے میدان میں خواتین سنگرز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہیں اس فیلڈسے مطمئن نہیں ہوں کیونکہ یہاں پر فن وثقافت کے شعبہ کو حکومت کی سرپرستی حاصل نہیں اور حکومت کی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے نیوٹیلنٹ آگے نہیں جارہا ہے او ر انہیں بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے نکا کہنا ہے کہ پاکستا ن میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں دنیا بھر پاکستانی ٹیلنٹ کی کوئی مثال نہیں ہمارا ہی ٹیلنٹ ہے جنہوں نے بھارت کی موسیقی میں بھی تباہی مچا ئی ہوئی ہے یہا ں پر نئے ٹیلنٹ کی قدر نہیں انکا کہنا ہے کہ میوزک کا اپنا اثر ہے میوزک جہاں کی بھی ہو وہ اثر کرتی ہے اور اپنی جگہ بنالیتی ہے ہماری موسیقی بہت زرخیز ہے اور ہماری ثقافت اور اقدار کی بات ہی کچھ اور ہے میں لتا منگیشکر نصرت فتح علی خان محمد رفیع اقبال بانو فریدہ خانم مسرت نذیر اور سونو نوگم کی گائیگی سے کافی متاثر ہوں او ر ان کو بے حد پسند کرتی ہوں اور ا نکے گائے گانوں کو بہت سنتی ہوں میں فلمیں دیکھنا پسند کرتی ہوں انکا کہنا تھا کہ میرا آبائی شہر ساہیوال ہے لیکن اپنے خاندان سمیت لاہور میں رہائش پذیر ہیں کمپیوٹر سائنس میں بیچلر ڈگری کرنے کے بعد اب اکنامکس میں ایم ایس سی کر رہی ہوں وہ زندگی سے بھر پور لطف اندور ہورہی ہے اور زندگی کو بھرپور انجوائے بھی کر رہی ہے محبت کی شادی پر یقین رکھتی ہے کیونکہ شادی کے بعد دو لوگوں کو زندگی گزارنی پڑتی ہے محبت ہی ایسی چیز جس میں انسان ایک دوسرے کو سمجھ لیتا ہے اس لئے محبت کی شادی ضروری ہے کیونکہ اس میں دو انسان ایک دوسرے کو پہلے سے کچھ نہ کچھ جانتے ہیں پسند کی شادی ترجیح ہے اگر پسند کا چاہنے والا ملا تو ضرور اس سے شادی کروں گی اگر نہیں ملا تو والدین کی مرضی سے شادی کروں گی انہوں نے کہا کہ اسے سرخ رنگ بے حد پسندہیں میں اپنے چاہنے والوں کی انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے پاپ میوزک کی دنیا میں بھی قبول کیا ہے اور میری آواز کو کافی پسند کر رہے ہیں جس سے مجھے کافی حوصلہ ملا ہے سوشل میڈیا نے فاصلوں کو کم کردیا ہے اور اب میوزیشن اور فن سے وابستہ دیگر ہنر مند انتہائی آسانی کے ساتھ ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکتے ہیں کہ وہ فن سے محبت کرنیوالی گلوکارہ ہیں میں عزت دینے اور لینے پر یقین رکھتی ہوں میں انتہائی ملنسار اور صاف گو خاتون ہوں میں ہر قسم کی میوزک کو پسند کرتی ہوں۔ پاپ میوزک بے حد پسند ہے جدید ٹیکنالوجی نے بہت سے آرٹسٹوں کو یکجا کر دیا ہے۔مائرہ نے کہا کہ پرانے گیتوں کی شاعری سدا بہار تھی وہ ایک معنی رکھتی تھی آج کی میوزک ہلکی پھلکی اور ایک تفریح ہے۔ پرانی اور موجودہ موسیقی میں کافی فرق ہے پرانی موسیقی سدا بہار ہے آج بھی زندہ ہے جبکہ آج کی موسیقی کی مثال ہوا کی طرح ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کئی شہرو ں میں پرفارم کرچکی ہوں ایک دفعہ بیرون ملک میں پرفارمنس کا موقع ملا تاہم ناگزیر وجوہات کی بناء پر نہ جاسکی لیکن کافی وقت پڑا ہے گائیگی کے لئے جہاںسے بھی دعوت ملی جائوں گی انہوں نے کہا کہ لائیو میوزک ہی موسیقی ہے لپسنگ اور کمپیوٹر کے ذریعے گائیگی دیرپا نہیں ہوتی اور نہ کوئی پسند کرتا ہے حقیقی معنوں میں لائیو میوزک ہی موسیقی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو بھی سیکنڈل کی آڑ میں سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں یہ انتہائی غلط ہے سیکنڈل انسان کی شخصیت متاثر کرتی ہے میں صرف محنت کی بدولت شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں انکا کہنا تھا کہ اسے کالا سفید اور رائل بلیو رنگ پسند ہیں جبکہ کھانوں میں چاول انتہائی کمزوری ہیں اور پاکستان میں سب سے پسندیدہ شہر لاہور ہے لاہور سے بے حد پیار ہیں انہوں نے کہا کہ سندھی پشتو کے علاوہ دیگر زبانوں میں گائیگی کی خواہش ہیں ان زبانوں میں تب گائوں گی جب تک ان زبانوں پر کچھ نہ کچھ عبور حاصل نہ ہو پاکستان کے شمالی علاقے انتہائی پسند ہیں اب تک نتھیاگلی ایوبیہ مری اور پاکستان کے دیگر پرکشش اور سیاحتی مقامات کا سیر کرچکی ہوں پاکستان کے شمالی علاقوں کی خوبصورتی نے ا نتہائی متاثر کیا ہے انہوں نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اپنی ماں کی دعائوں کی وجہ سے ہوں ۔