نیٹو نے نئی ریپڈ ری ایکشن فورس بنانے کی منظوری دے دی

Anders Rasmussen

Anders Rasmussen

برسلز (جیوڈیسک) مشرقی یورپ کے ممالک کو ممکنہ روسی جارحیت سے بچانے کے لیے نیٹو نے نئی ریپڈ ری ایکشن فورس بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ نیٹو میں شامل ممالک کا اجلاس رواں ہفتے ویلز میں ہو گا۔

جس میں اس فورس کی منظوری دی جائے گی۔ نیٹو کے سربراہ آندرے راسموسین نے بتایا کہ فورس بنانے کا مقصد ہنگامی صورت حال کا مقابلہ کرنا ہے، ریپڈ ری ایکشن فورس کئی ہزار فوجیوں پر مشتمل ہو گی اور چند گھنٹوں میں تعینات کی جا سکے گی۔