لندن (جیوڈیسک) برطانوی جریدے “اکنامسٹ” نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ عمران خان طویل دھرنے اور تقریروں کے باوجود یہ رائے عامہ ہموار کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ نواز شریف بدعنوان ہیں یا یہ کہ وہ غیر قانونی طریقے سے اقتدار میں آئے۔ برطانوی جریدے “اکنامسٹ” نے اپنے ایک تبصرے میں لکھا ہے کہ عمران خان نے مختلف حیلوں بہانوں سے موجودہ بحران کو بھڑکایا ہے۔
اگست میں انہوں نے اپنے پارٹی کے تمام ممبران اسمبلی کو پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا حکم دیا۔ عمران خان اس حوالے سے رائے عامہ ہموار کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ نواز شریف انتہائی بدعنوان ہیں یا پھر یہ کہ وہ غیر قانونی طریقے سے اقتدار میں آئے ہیںاور یہ بھی کہ سڑکوں پر احتجاج کرنا قانونی اور آئینی تبدیلی کا متبادل ہے۔