پشاور: نیٹو کارگو طیارے پر فائرنگ، پچاس سے زائد افراد گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں نیٹو کارگو طیارے پر فائرنگ کے شبے میں پچاس سےزیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تاہم واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور نجیب الرحمن بھگوی کا کہنا ہے کہ کارگو طیارے پرفائرنگ سلیمان خیل یا شیخ محمدی کے علاقہ سےہوئی۔

ایس ایس پی کے مطابق طیارے کو ایک گولی لگی، تاہم ذیادہ نقصان نہیں ہوا۔ ایک طرف پولیس کا اعلی افسر واقعے کی تصدیق تو کرتے ہیں تاہم جس تھانے کی حدود یعنی بڈھ بیر پولیس اسٹیشن میں یہ واقعہ ہوا، وہاں کی پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ اور واقعے کا مقدمہ بھی تاحال درج ہی نہیں ہوا ۔دوسری جانب پچاس مشتبہ افراد کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیاگیا ہے۔