ممبئی (جیوڈیسک) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی کے البم’ بیک ٹو لو‘ کے نئے گانے’’حبیبی ‘‘کی مکمل وڈیو ریلیز کردی گئی۔ پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی کے البم’بیک ٹو لو‘کے گانے’ ضروری تھا‘۔
کی سپر ہٹ کامیابی کے بعدایک اور نئے گانے ’ حبیبی‘ کی مکمل وڈیو مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔’بیک ٹو لو‘ نامی اس البم میں دس رومانٹک گانے شامل ہیں جن کو راحت فتح علی کیساتھ سلیم سلیمان، شریا گھوشال اور ساجد واجد نے ریکارڈ کروایا ہے۔
عربی میوزک اور انداز میں ریکارڈ کیے گئے’ حبیبی‘ کے بولوں پر مبنی یہ رومانٹک نمبر راحت فتح علی نے سولو ریکارڈ کیا ہے جسکی وڈیو میں راحت فتح کے ساتھ بھارتی نامور مو سیقار و سنگر سلیم سلیمان اوربھارتی ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت پا نے والے ماڈل و اداکار Elli Avram نے بھی جلوے بکھیرے ہیں۔