اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی سازش ہورہی تھی جو پکڑلی گئی، فخر ہے کہ پارلیمنٹ، عوام کے نمایندوں نے فرض ادا کرنیکا اقدام کیا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے باہمی اتحاد کرتے ہوئے سازش کو ناکام بنا دیا،جاوید ہاشمی کے آنے سے ایوان کی قدر و منزلت میں اضافہ ہوا،ہم ملک و قوم کو ان لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ماضی میں جمہوریت پر بارہا شب خون مارے گئے ، بارہا جمہوریت کی بساط لپیٹی گئی ، لیکن نازک حالات آ جائیں تو قوم کے نمائندوں کو آگے بڑھنا چاہیئے یہ اقدام تاریخ کا ایک حصہ بنے گا۔