اوباما داعش کیخلاف کارروائی کریں، امریکی سینیٹرز

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) داعش نے امریکا اور مغربی ممالک پر نظریں گاڑ رکھی ہیں، سین ڈیا، فین اسٹین امریکا کے دو قانون سازوں نے خبردار کیا ہے کہ داعش امریکا اور مغربی ممالک کے متعدد شہروں پر دہشت گردی کے حوالے سے نظریں جمائے ہوئے ہے صدر اوباما کو چاہیے کہ وہ داعش کے خلاف اقدامات کریں۔

امریکی قانون سازوں نے داعش سے امریکا اور مغربی ممالک کے لیے خطرات کی نشاندہی کا ذکر کرتے ہوئے یہ نہیں بتایا ہے کہ داعش کے خلاف کس قسم کے اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے۔

سینیٹ کے ڈیموکریٹ رکن اور سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن نے وائٹ ہاوس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا امریکی سرزمین کے لیے داعش کی طرف سے امکانی خطرات کا تدارک کیا جائے۔

کیلی فورنیا سے سینیٹ کے رکن اور ڈیموکریٹ کا رہنما سین ڈیانے، فین اسٹین اور ایوان کی انٹیلی جنس کمیٹی نے ملے جلے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے خطرے سے پیشگی نمٹنے کی ضرورت ہے۔ فین اسٹین نے کہا کہ داعش ہمارے پیچھے آنے کا اعلان بھی کر چکی ہے کیونکہ وہ ہمارا خون بہانا چاہتی ہے۔