اسلامک اسٹیٹ کلسٹر بم استعمال کرنے لگی، ہیومن رائٹس واچ

Human Rights Watch

Human Rights Watch

بیروت (جیوڈیسک) انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے انکشاف کیا ہے کہ شام اور عراق کے متعدد علاقوں پر قابض عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے شامی حکومت کے حامیوں اور اپنے دیگر مخالفین کے خلاف کلسٹر بموں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

ہیومن رائٹس کے سینئر عہدیدار اسٹیو گوز نے بتایا کہ کوشش کے باوجود یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اسلامک اسٹیٹ نے یہ انتہائی خوفناک اسلحہ کہاں سے حاصل کیا۔

انہوں نےاقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فوری ٹھوس اقدمات کرکے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شامی حکومت اور باغیوں کو اسلحے کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو جائے۔