چین کا ہانگ کانگ میں براہ راست انتخابات سے انکار

China

China

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ہانگ کانگ میں براہ راست انتخابات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں اس کے نامزد کردہ امید وار ہی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کا انتخاب 5 لاکھ کو الیفائیڈ ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کر کے کریں گے اور کسی کو بھی آزادانہ طور پر الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کو ’’ون مین ون ووٹ‘‘ کے ساتھ رہنا ہوگا۔دریں اثنا ہانگ کانگ میں پولیس نے مرچوں کا اسپرے کر کے جمہوریت نواز مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران مظاہرین نے اجلاس کے مقام پر قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ توڑ کرداخل ہونے کی کوشش کی۔

ہانگ کانگ میں طالبعلموں نے وسط ستمبر سے اپنی جماعتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے جمہوریت قائم کرنے کے حق میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔