وسیم اکرم کو ننھے مہمان کی آمد پر پیشگی مبارکباد کے پیغامات

Wasim Akram

Wasim Akram

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بائولر وسیم اکرم کے گھر ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے اس حوالے سے دوستوں نے ان کو پیشگی مبارکبادکے پیغامات بھیجنے شروع کردئیے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ٹوئٹر پرپیغام میں وسیم اکرم نے بتایا تھاکہ ان کی اہلیہ شنیرا اکرم امید سے ہیں۔ وسیم اکرم نے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعائوں پر شکریہ بھی ادا کیا۔

وسیم اکرم کی مرحوم بیوی ہما جو دو ہزار نو میں انتقال کر گئیں تھیں ان سے دو بیٹے ہیں۔ وسیم اکرم نے شنیرا سے گزشتہ برس اگست میں شادی کی تھی۔