سپریم کورٹ، پارلیمنٹ کا تقدس پامال اور پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر پر دھاوا خطرناک روایت ہے۔نعیم کھوکھر

Karachi

Karachi

کراچی : کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں مظاہرین کا سپریم کورٹ، پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنا اور پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر اسلام آباد پر دھاوا انتہائی خطرناک روایت ہے۔

انہوں نے پی ٹی وی کی چھ گھنٹے تک نشریات کی معطلی ریاستی رٹ پر سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے نعیم کھو کھر نے مظاہرین کو کنٹرول کرنے میں پولیس کی ناکامی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی اداروں کے تحفظ کے لئے موثر حفاظتی اقدامات کئے جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہ ہوسکے نعیم کھو کھر نے واقعے کی تحقیقات کرکے واقعے کے ذمہ دران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان میں بسنے والے اقلیتی عوام پاکستان کی تعمیر وترقی میں ہمیشہ اپنا قومی کردار ادا کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی تعمیر وترقی اور تحفظ جمہوریت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔