کراچی : پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ہر محب وطن پاکستانی پریشان ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ جبر اور تشدد اور سیاسی بے یقینی کا سلسلہ فوری طور پر بند کر کے مفامت اور مذاکرات کا ایک بار پھر آئین کے تحت آغاز کیا جائے گا۔
ایک ماہ سے سیاسی عدم استحکام نے ملک کو مفلوج کر کے رکھا ہے معیشیت کا بے پناہ نقصان ہو رہا ہے دوسری طرف غیر ملکی سربراہان کے دورے ملتوی ہونے سے ملک کی عذر مجروع ہورہی ہے جس سے جمہوریت کو نقصان ہوسکتا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں پاک وطن کی خاطر تمام فریقین اپنے رویوں پر نظر ثانی کریں اور اپنی قومی و اجتماعی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اصلاح کی طرف بڑھیں اور ٹکرائو کے بجائے لچک کا مظاہرہ کیا جائے ہماری پاک فوج وقت پاکستان کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے یہ وقت متحد ہوکر عوام کی فلاح و بہبود ملک کی مظبوطی اور استحکام کیلئے جدوجہد کی جائے ہم متاثرین اور شہدا کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے پاک وطن پر رحم فرمائے۔