وقتی پسپائی تحریک کو نیا خون دیتی ہے دے رہے ہیں تمہیں جو لوگ رفاقت کا فریب ان کی تاریخ پڑھو گے تو دہل جاؤ گے اپنی مٹی ہی پہ چلنے کا سلیقہ سیکھو سنگِ مرمر پہ چلو گے تو پھِسل جاؤ گے (عمران کے نوجوانوں کے نام )
Shah Bano Mir – Mother of PTI France
تند و تیز مزاج والے جوشیلے پاکستان کے نوجوان جو نیا پاکستان بنا کر دم لیں گے ایسی سوچ کے مالک تھے ـ جنون اداس نڈھال سا دکھائی دیتا ہے ـ
یہ انداز سیاست غلط ہے ـ آپ کے سامنے سخت اہداف تھے الحمد للہ دلیر قائد کی سربراہی میں آپ نے وہ کر دکھایا جو تاریخ کا حصہ بنا ـ
ہار جیت کا سوال تو تھا ہی نہیں ایک نیک نیت انسان کی پورے خلوص کے ساتھ کی گئی جاں توڑ کوشش تھی جو اس نے پوری محنت سے کی ـ
سامنے بھی مضبوط سیاسی حریف تھے ـ نتیجہ کس کے حق میں آتا یہ بار بار کی اونچ نیچ بتا رہی تھی کہ قبل از وقت کہنا مشکل ہے ـ
حالات کتنے ہی پریشان کُن کیوں نہ ہوں خوش قسمتی یہ رہی کہ عمران خان کی قیادت اس کی نیت پے کسی سیاسی حاسد نے بھی شک نہیں کیا ـ
حوصلے بلند رکھنے ہیں یہی تو اصل وقت ہے اپنے مقصد کے ساتھ خود کو مضبوطی سے جوڑنے کا ـ اس بار نہ سہی جدوجہد دوسری بار رنگ لائے گی سلطان محمود غزنوی نے 17 واں حملہ کیا اور سومنات کو فتح کیا تھا ـ
مایوسی موت ہے سیاست میں یہ وقت ہے آپکا جس قائد نے آپکو مایوسی کے گھپ اندھیروں سے نکال کر نئی امید دلائی روشن پاکستان کا تعارف دیا آج وہ یقینی طور پے پریشان ہے وہ آپکو آج بھی دلاسہ دے رہا ہے لیکن اس وقت مجھے آپ سے یہ توقع ہے کہ کہ اُس پے مزید اپنا دباؤ نہ ڈالیں بلکہ آگے بڑھ کے آپ اپنے قائد کو کہیں کہ اس وقت ملک کی بقا پارٹی کے مستقبل کیلیۓ جو مصالحت آپ مناسب سمجھتے ہیں وہ بلادھڑک کریں اپ کے پیچھے آپ کے ٹائیگرز ویسے ہی کھڑے ہیں جیسے ہمیشہ تھے ـ
سیاست میں ہوئی غلطیاں کسی سیاسی جماعت کا نکتہ اختتام نہیں ہوا کرتیں بلکہ اس کیلیۓ نیا تازہ متحرک خون کا کام دیتی ہیں جن پے غور کر کے اپنی اصلاح کر کے مزید بہترین انداز میں کام کر کے جیت سے ہمکنار ہوا جاتا ہے ـ
سونامیٌ آپ نے اس ملک کی نئی تاریخ لکھی ہے کیا ہوا جو منزل دو گام رہ گئی اس میں بھی یقینی طور پے کوئی بہتری پوشیدہ ہے جزبوں کو برقرار رکھیں حوصلے آہنی رکھیں ہر قسم کے حالات کیلیۓ خود کو تیار رکھیں یہ جد وجہد اگر وقتی طور پے مِؤخر بھی کرنی پڑی تو کوئی بات نہیں
ہم آئیں گے دوبارہ کیونکہ عزم حوصلہ اس عوام کا جو کھو چکا تھا وہ ہم نے واپس لوٹایا ہے انشاءاللہ اور ہم نے ہی بنانا ہے وہ پاکستان جو اس وقت نہیں ہے
حوصلے نہیں ہارنے تازہ دم ہو کر مسکرائیں یہی فتح ہے یہی آپ کی آپکی پارٹی کی آپ کے قائد کی ضرورت ہے اب وقت ہے مل جُل کر ایک طاقت بن کر مخالف سیاسی قوتوں کو منہ توڑ جواب دینے کا ـ
اپنے اپنے ملکوں میں شہروں میں قائم اپنی تنظیموں میں سے تمام وہ لوگ نکال باہر کریں جو دوسری سیاسی جماعتوں کے زیر اثر ہیں دراصل یہی وہ لوگ ہیں جو دوسری بڑی سیاسی قوتوں کے ادارے استعمال کر کے خود کو ذہنی طور پے گروی رکھ کے تنظیمی معاملات میں کمزوری کا باعث بنتے ہیں
دوسرے اپنا خود محاسبہ کریں جھوٹ اپنی ذات کے اندر سے نکال باہر کریں اگر مستقبل کی کامیابی کی ضرورت ہے تو عہدوں کی دوڑ سے ہر پارٹی ورکر جو نظریاتی ہے وہ خود کو مستثنیٰ کرے اور بحیثیت رضاکار سب مل کر صرف کام کریں ـ عہدوں کی دوڑ نے اس پارٹی کی مضبوطی کو تاراج کیا ہے ـ
یاد رکھئے تحریکوں کو کئی کئی بار ناکامی ہوتی ہے لیکن جنون سچائی کا ایمانداری کا وہ ہار نہیں مانتا وہ پھر سے یکجا ہوتے ہیں نئی طاقت بن کر اور مضبوطی سے ابھرتے ہیں اور پھر کامیابی ان کا مقدر ہوتی ہے یہی کامیابی ہمارا مقدر ہے لیکن ذرا دیر بعد بس ضرورت آپ کے مصمم ارادے کی ہے ـ
ہم کھڑے ہیں انشاءاللہ سیاسی میدان میں نہ کل کوئی ہمارے قائد کی سچائی شفافیت کا سامنا کر سکا تھا نہ ہی آج کوئی ماں کا لعل دکھائی دے رہا ہے
سب مضبوط رہیں اور مستقبل میں کامیابی کیلیۓ اپنے آپ کو خلوصِ نیت سے عہدوں سے بالا تر کر کے ڈٹ جائیں کہ یہ محاذ صرف عمران خان کا نہیں
نیا پاکستان ہم سب کا خواب جس کو تعبیر ہم نے دینی ہے کیونکہ ہم کھڑے ہیں ہمسفر ڈھُونڈو نہ رہبر کا سہارا چاہو ٹھوکریں کھاؤ گے تو خود ہی سنبھل جاؤ گے تم ہو ایک زِندہ جاوید رِوایت کے چراغ تم کوئی شام کا سُورج ہو کہ ڈھل جاؤ گے