ولنگٹن (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس برائے چھوٹے ترقی پذید جزائر سمائو میں شروع ہو گئی۔
کانفرنس آن سمال آئی لینڈ میں دنیا بھر سے 3 ہزار وفود شرکت کر رہے ہیں جو کہ ماحولیاتی آلودگی سے چھوٹے جزائر کو درپیش خطرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
اس کانفرنس کا افتتاح پیر کی صبح اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے خطاب سے ہوا۔ کانفرنس سے ورلڈ بینک کے خصوصی نمائندہ برائے ماحولیات تبدیلی ریچل کیٹ نے بھی خطاب کیا۔