سعودی عرب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 88 دہشت گرد گرفتار

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کےترجمان میجر جنرل منصور ترکی کے مطابق ان افراد کو گزشتہ کئی ماہ سے مانیٹرکیا جا رہا تھا اور ان کو ایسے وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے والے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار مشتبہ دہشت گردوں میں سے 48 کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔

دوسری جانب سعودی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت ایسے تمام افراد پر نظر رکھے ہوئے جو عوام میں غلط اور گمراہ کن خیالات پھیلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے عراق اور شام میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر ونفوذ کے باعث سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے جب کہ گذشتہ روز سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ نے خبردار کیا تھا اگر داعش کے جنگجوؤں کو مشرق وسطیٰ میں نہ روکا گیا تو ان کی دہشت گردی یورپ اور امریکا تک پھیل سکتی ہے۔