گجرات کی خبریں 2/9/2014

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

گجرات (جی پی آئی) جامع مسجد نظامی بلال ٹآئون نزد نیو شاد مان کالونی میں ایک بڑی محفل کا انعقاد کیا گیا نماز مغرب سے نماز عشاء تک سرپرست متحدہ علماء مشائخ بورڈ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے بتایا کہ ملک پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے نماز مغرب سے نماز عشاء تک درود پاک پڑھا گیا جس میں سینکڑوں عاشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی ‘ اور نماز عشاء کے وقت پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کئیں گئیں ۔ ملک پاکستان ہے تو ہم ہیں یہ ملک اسلام کے اصولوں کے مطابق اور کلمے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ‘ جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا کہ آج جو پاکستان نازک ترین حالات سے دو چار ہے ہیں ‘ اس کی وجہ مسلمانوں کے اتحاد نہ ہونے اور پانچ وقت نماز نہ پڑھنے کی وجہ ہے ‘ آج مساجد ویران ہو رہی ہیں ‘ اخلاق ختم ہوتا جا رہا ہے ‘ دکھاوا ریا کاری عام ہے ‘ ہم سب مسلمان بھائی بھائی ہیں اور مسلمانوں کو بھائی بھائی اللہ نے بنایا اور پیارے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنایا ہے ‘ انہوں نے کہا ہے کہ آج نفرتوں کو ختم کر کے قرآن کو اپنی زندگی کا اصول بنانے بغیر کامیابی ممکن نہیں اور ہماری بقاء دنیا کے کسی قانون میں نہیں اگر بقاء ہے تو نظام مصطفی میں ہے جواد الرحمن نظامی سیفی نے ملک پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی اور امن و سلامتی کیلئے بھی دعا کی اور یہ بھی دعا کی کہ اے اللہ ہم پر راضی ہو جا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) فخر المشائخ پیر طریقت حضرت صاحبزادہ میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کے پہلے سالانہ ختم پاک کے موقع پر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ہائی سکول میں 11ستمبر بروز جمعرات صبح دس بجے سالانہ فخر المشائخ کانفرنس منعقد ہو گی جس کی صدارت سجادہ نشین آستالیہ شرقپوری شریف حضرت صاحبزادہ حافظ میاں وحید احمد جواد شرقپوری نقشبندی مجددی کرینگے جبکہ خصوصی آمد صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نقشبندی ‘ صاحبزادہ میاں سعید احمد شرقپوری نقشبندی ‘ صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نقشبندی مجددی ہونگے ۔ خصوصی خطاب حضرت صاحبزادہ علامہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ بائولی شریف کرینگے ۔ مہمانان اعزاز میں صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘پیر سید زمان شاہ ‘ سید اعجاز شاہ ‘ حاجی عمران ظفر ایم پی اے ‘ صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی ‘ شیخ محمد ارشد پشاور ‘ صاحبزادہ رضوان منصور اوانی ‘ ماسٹر علی احمد ‘ محمد اسحاق بھنڈر حیدر آباد ‘ حاجی محمد سعید ‘ پروفیسر خالد بشیر ‘ ذوالقرنین ‘ حاجی انجم ‘ قاضی عبدالرحمن ودیگر علماء و مشائخ شریک ہونگے ۔ صاحبزادہ محمد شہزاد شفیق نقشبندی مجددی شرقپوری میزبان محفل ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ماہ ستمبر پاکستان کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے ‘ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کی ان خیالات کا اظہار محمد شہزاد شفیق نقشبندی ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے سکول میں ”ڈیفنس پاکستان ویک” کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سات ستمبر تک سکول میں مختلف تقریبات کا انعقاد ہوگا ۔ جس میں سکول کے بچے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ‘ اس کا مقصد بچوں میں یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے شعور بیدار کرنا ہے ‘ تاکہ وہ صحیح معنوں میں پاکستان کے محافظ بن سکیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلباء صحیح معنوں میں پاکستانی بن کر سامنے آئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پورے ملک کی طرح گجرات میں بھی پی ٹی وی پر حملے کی مذمت کی گئی قائمقام صدر گجرات پریس کلب فیاض بٹ ‘ سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ودیگر ممبران نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا عوام کا ترجمان ہے ‘ اور یہ ہر قسم کے حالات میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل رہتا ہے دھرنوں کے دوران میڈیا پر جس طرح کا ظلم و تشدد روا رکھا گیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ حکومت اور سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ اپنے پروگراموں میں میڈیا کے تحفظ اور وقار کو یقینی بنائیں کیونکہ اگر میڈیا نے عوام تک صحیح تصویر نہیں پہنچانی تو عوام کو حالات کا کیسے علم ہو گا ۔ پی ٹی وی کے ہیڈ کوارٹر پر حملے اور دھرنوں کے دوران صحافیوں پر ظلم و تشدد کرنے والے پولیس افسران و ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں صحافیوں کے قتل عام واقعات بھی افسوسناک ہے ‘ ایسے واقعات کی روک تھام حکومت کا اولین فرض ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کی سپریم کوٹ کونسل کا ماہانہ اجلاس ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کی زیر صدارت آج تین ستمبر 2014ء بروز بدھ بعد نماز مغرب سات بجے شب حافظ نواب دین ہائوس گرین ٹائون جلالپورجٹاں روڈ گجرات میں ہوگا ‘ اجلاس میں 6ستمبر کے حوالے سے اور موجودہ ملکی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ تمام اراکین سپریم کونسل بروقت شرکت کو یقینی بنائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) معروف ہدایتکار بابر بیگ کی جہیز کے خلاف بننے والی کامیڈی پوٹھوہاری فلم ” داج ” کی تمام تر شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے ایڈیٹنگ و بیک گرائونڈ کے بھی مراحل مکمل ہو چکے ہیں ‘ فلم کی کہانی اُن غریب گھرنوں کے گرد گھومتی ہے ‘ جو داج ( جہیز ) نہ ہونے کی وجہ سے اپنی بیٹیوں کو عزت سے رخصت نہیں کر پاتے ۔ فلم میں پولیس کے کردار کو بھی بھرپور انداز میں فلمایا گیا ہے ‘ مذکورہ فلم ” داج ” کے پروڈ یوسر سعید ملک ‘ ہدایتکار بابر بیگ’ کیمرہ مین ایڈیٹر پرویز بوٹا ہیں ‘ جبکہ فلم کی کہانی ممتاز مصنف منیر مراد نے لکھی ہے ۔ فلم کے نمایاں فنکاروں میں حمید بابر ‘ ہنی البیلا ‘ سخاوت ناز ‘ نادیہ زمان ‘ انجم دورانی ‘ نوشایہ ‘ صنم جان ‘ سائیں ذاکر علی ‘ احمد انصاری ‘ نعیم الحسن ‘ افضل بوبی ‘ رضوان ساقی ‘ عاطف جانی اور اے ایس قمر ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی)بین الاضلاعی مویشی چور اچھّی گینگ گرفتار، تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ کنجاہ میں مویشی چوری کی آئے روز کی وارداتوں نے علاقہ کے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا تھا ۔ڈی پی او گجرات رائے اعجا ز احمد نے ڈی ایس پی صدر راجہ صداقت کو ہدائیت دی کہ ان رسہ گیروں کی گرفتاری کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو ان رسہ گیروں کی کارروائیوں سے تحفظ فراہم کیا جائے اور چوری شدہ مویشی برآمد کئے جائیں۔ڈی ایس پی صدر نے ایس ایچ او انسپکٹر شاہد تنویر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او صدر لالہ موسیٰ SI فراست علی چٹھہ بھی شامل تھے ۔پولیس ٹیم نے اپنے فرائض کی بجا آوری کیلئے دن رات ایک کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔اس سلسلہ میں خصوصی مخبر مقرر کئے گئے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد بھی حاصل کی گئی ۔اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے پولیس ٹیم کی شبانہ رو ز محنت رنگ لائی اور پولیس ٹیم کو اس سلسلہ میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ۔ ۔ملزمان ضلع گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اور گجرات کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ۔پولیس ٹیم کی اس بڑی کامیابی پر DPOگجرات نے ڈی ایس پی راجہ صداقت علی کی کارکردگی کر سراہا اور ایس ایچ او کنجاہ شاہد تنویر اور اس کی ٹیم کیلئے نقد انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ گرفتار ملزمان میں اشفاق ولد محمود احمد سکنہ کامونکی’عابد ولد عباس سکنہ گوپی رائے گوجرانوالہ شامل ہیں ملزمان سے 17راس بھینسیں مالیتی 30لاکھ روپے برآمد کئے ۔ رسہ گیر گینگ کی گرفتار ی اور بڑی تعداد میں مویشی برآمد کرنے پرعوامی حلقوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے ڈی پی او گجرات کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا اورمزید کہا کہ رائے اعجاز احمد کی سربراہی میں گجرات پولیس نے عوام کی دل جیت لئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) صدر جلالپورجٹاں پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوںمیں ملوث گینگ گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابقDPOگجرات رائے اعجاز احمد کی ہدائیت پر صدر جلالپورجٹاں پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر خالد محمود کی سربراہی میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ۔دوران انٹیروگیشن قدیر حسین عرف محسن ڈکیت گینگ نے لاہور ،گوجرانوالہ اور گجرات کے علاقہ میں 40سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل ،نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا ۔ڈی پی او گجرات نے ایس ایچ او صدر جلالپورجٹاں انسپکٹر خالد محمود اور اس کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔