بھارت نے انگلینڈ کو چوتھا ون ڈے ہرا کر فیصلہ کن فتح حاصل کر لی

India, England

India, England

برمنگھم (جیوڈیسک) سیریز کے چوتھے ون ڈے میں میزبان انگلینڈ نے بھارت کو دو سو سات رنز کا ہدف دیا۔ آل راؤنڈر معین علی سڑسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارتی بولر محمد شامی نے تین وکٹیں گرائیں۔

ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم انڈیا کو ایک سو تیراسی رنز کا ذمہ دارانہ کا اوپننگ سٹینڈ ملا۔ اسٹار بیٹسمین ریحانے 106 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

شیکھر دوھون اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ ان کے ناٹ آؤٹ ستانوے رنز نے بھارت کو مسلسل تیسری فتح دلائی۔ پانچ ستمبر کو سیریز کا آخری ون ڈے کھیلا جائے گا۔