اسلام آباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ اپوزیشن کمیٹی کا مقصد سیاسی بحران حل کرنا ہے، کارکنان نے 14 اگست سے نظم وضبط کا مظاہرہ کیا، عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے بہت سارے مطالبات تسلیم کیے ہیں،اب بھی بہت کام باقی ہے، ڈیڈلاک ختم کرنا ہے، کوشش کی ہے کہ ڈیڈلاک ختم کیا جائے، پہلے راؤنڈ میں تحریک انصاف کی کمیٹی سے مذاکرات ہوں گے، مذاکراتی کمیٹی عوامی تحریک کی کمیٹی سےبھی ملاقات کرے گی۔
فریقین کسی نکتے پر متفق ہو جاتے ہیں تو سیاسی جماعتیں ضامن بننے کو تیار ہیں،حکومت کی طر ف سے نہیں عوام کی طرف سے آئے ہیں۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینٹر رحمن ملک نے کہا کہ چاہتے ہیں۔
کہ معاملہ حل ہو، عمران خان اور طاہر القادری نے مذاکرات کیلیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں،امید ہے کہ حکومت بھی مثبت رویہ اختیار کرے گی، جہاں ڈیڈلاک ہوا تھا وہیں سے مذاکرات شروع کریں گے۔ رحمن ملک نے کہا کہ میٹنگ بابرکت ثابت ہوئی ہے، قوم جلد خوشخبری سنے گی۔