لاڑی اڈا میں نصب سکیورٹی کیمرے فعال ہونے سے پہلے ہی خراب لیبارٹری بھجوانا پڑا

Security Camera

Security Camera

فیصل آباد (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے دہشت گردی کے وا قعات پر قابو پانے اور دیگر وارداتوں کی روک تھام کے لئے جنرل بس سٹینڈ میں لگائے جانے والے سی سی ٹی وی کیمرے فنکشنل ہونے سے پہلے ہی درست ہونے کے لئے لیبارٹری پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لاری اڈا کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے سٹینڈ کے انٹری گیٹ پر گاڑیوں کے آنے جانے اور مسافروں پر نظر رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے مگر عملدرآمد ہونے سے قبل ہی پورا منصوبہ غیر فعال ہو کر رہ گیا۔

ذرائع کے مطابق لاری اڈا کے انٹر ی گیٹ پر نصب کئے جانے والے کیمرے ناقص نکلے جس کی بنا پر انہیں اتار لیا گیا۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری آر ٹی اے طارق چوہدری نے بتا یا کہ جنرل بس سٹینڈ میں لگائے جانے والے سی سی ٹی وی کیمروں میں فالٹ آرہا تھا ،اسلئے ان کو اتار کر درست کروایا جا رہا ہے اور درست ہونے کے بعد جلد نصب کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اس خریداری میں کسی بھی قسم کی کرپشن کی تردید کی ہے۔