فیصل آباد (جیوڈیسک) حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے 6 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج جبکہ 15 دکانداروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوآرڈینیٹر انسداد ڈینگی سیل ڈاکٹر بلال احمد اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی شاہ رخ نیازی نے عملے کے ہمراہ شہر بھر میں چھاپے مار کر ڈینگی لاروا کی افزائش کے ذرائع کا خاتمہ اور ایئر کولر کی صفائی نہ کرنے پر میاں سویٹس کے رمضان، البشیر سائیکل ورکس شاداب کالونی، تراب خاں ولی پورہ نڑوالا روڈ،اشفاق وسیم آف حمزہ پیور واٹر رضا آباد،بار بی کیو کے محمد رفیق اور ملک سروس سٹیشن کے ندیم کیخلاف مقدمات درج جبکہ 15 دکانداروں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انسدادی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔