فیصل آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انجینئر عظیم رندھاوا نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں، اسکی ایک خود مختار جوڈیشل کمیشن کے ذریعے آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔ تمام اداروں کو اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے آئین وقانون کی حدود میں رہنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے دونوں فریقین مذاکرات کے عمل کو دوبارہ شروع کریں۔ موجودہ سیاسی بحران سے ملکی معیشت کو 8 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے ۔ طاہرالقادری اور عمران خان اپنے کارکنوں کو کنٹرول کریں، قومی املاک کو نقصان پہنچانا قابل قبول عمل نہیں۔