فیصل آباد (جیوڈیسک) معمولی تنازع پر مخالفین نے خاتون کے گھر کو آگ لگادی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق باب لا ابواب کی رہائشی نسرین بی بی نے اپنے گھر کے ساتھ گلی میں تندور لگایا جس پربوٹامسیح، سنی، وقاص مسیح اور شکیلہ بی بی مشتعل ہوکر نسرین کے گھر داخل ہوگئے اور گھر میں پڑے سامان پر تیل چھڑک کر آگ لگادی جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔