فیصل آباد (جیوڈیسک) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق چناب نگر کے محلہ احمد پورہ کا رہائشی ریاض موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چینوٹ سے آ رہا تھا کہ دریائے چناب کے پل کے قریب عقب سے آنیوالے تیز رفتار ڈمپر نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ریاض حسین موٹر سائیکل سے گرااور ڈمپر کے پچھلے ٹائروں تلے آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا، ریسکیو 1122 کے عملے نے اس کی نعش ہسپتال منتقل کر دی جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔