اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیر اعظم میاں نواز شریف کے استعفے کے مطالبہ پر بدستور قائم ہیں، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قیادت میں سیاسی رہنماؤں کا جرگہ عمران خان کو قائل کرنے میں ناکام رہا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک یہاں ہیں جب تک وزیر اعظم نواز شریف استعفیٰ نہیں دیتے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے سیاسی جرگے سے کہا کہ وہ اس وقت تک یہاںسے نہیں اٹھیں گے جب تک نواز شریف اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے نواز شریف اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں پھر اس سے باقی مطالبات پر بات چیت کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں سیاسی جرگہ آج پھر تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی مذاکراتی کمیٹیوں سے ملاقات کرے گا۔