آپریشن ضرب عضب: 910 سے زائد دہشتگرد مارے جاچکے، آئی ایس پی آر

Operations,

Operations,

راولپنڈی (جیوڈیسک) آپریشن ضرب عضب کی کارروائیاں جاری ہیں، آپریشن کے دوران اب تک 910 سے زائد دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک 910 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

جبکہ آپریشن شروع ہونے کے بعد ملک بھرمیں 82 جوان شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک میران شاہ، میر علی، دتہ خیل، بویا اور دیگان کے علاقے خالی کرائے جا چکے ہیں۔

جبکہ شمالی وزیرستان میں 88 کلو میٹر طویل سڑکیں مکمل کلیئر کرالی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈیز بنانے کی 27 جبکہ راکٹ بنانے اور اسلحہ سازی کی ایک، ایک فیکٹری تباہ کر دی گئی ہے۔