ماسکو میں سالانہ موٹر شو کا آغاز

Motor Show

Motor Show

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں سالانہ موٹر شوماسکو انٹرنیشنل آٹو موبائل سیلون 2014ء کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی ماسکوکے کارکس ایگزی بشن سینٹر میں شروع ہونے والے آٹو موبائل سیلون میں دنیا بھر سے سینکڑوں گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔

رواں سال اس موٹر شو میں 50 گاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے 1 لاکھ 20 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے نمائشی حصے میں کم وبیش 1 ہزار گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔

ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لیکر الیکٹرک اور لگژری سے لیکر کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتا یہ موٹر شو کل 27 اگست سے باقاعدہ طور پر شروع ہوا ہے جو 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔