پنجاب میں ڈینگی کا خطرہ، محکمہ صحت نے الرٹ جا ری کر دیا

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) حالیہ بارشوں سے پنجاب میں ڈینگی پھیلنے کے خدشے کی پیش نظر محکمہ صحت نے لاہور اور راولپنڈی میں عملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی، حالیہ بارشوں نے محکمہ صحت کی تیاری کا پول کھول دیا۔

سیزن کے باوجود محکمہ صحت محکمانہ کاروائی سے نالاں دکھائی دیئے، محکمہ صحت نے یونین کونسلوں اور عملہ کو صفائی کی ہدایت کردی۔ لاہور میں ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر صحت سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ شہری بارش کا پانی کھڑانہ ہونے دیں۔

آئندہ دنوں میں ڈینگی کے مریض سامنے آئیں گے، انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اگر صحیح ناموں کا ذکر کرتے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر پہلے ہی درج ہو جاتی،اس ایف آئی آر سے کچھ نہیں ہو گا، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 10 افراد ہلاک ہوئے اور مزید 4 افراد کا بائیو ڈیٹا طاہر القادری دیں۔