لاہور (جیوڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری پیک دودھ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22338 لٹر دودھ پکڑ کر قبضے میں لے لیا۔ مذکورہ پراڈکٹس پنجاب پیورفوڈایکٹ 2011 کے مطابق معیار پر پورا نہیں اترتیں اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کے بعدغیر معیاری قرار پائیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کمپنیوں کو اس سے قبل مصنوعات کا معیار بہتر بنانے کا موقع بھی فراہم کیا مگر اس ضمن میں ان کمپنیز کی طرف سے کوئی خاطر خواہ اقدام عمل میں نہ لایا گیا۔