راولپنڈی (جیوڈیسک) 29 اگست کی رات پولیس کواطلاع موصول ہوئی کہ حسین آباد چوک کے قریب ویران جگہ پر ایک نعش پڑی ہے۔ مقتول کا نام مدثر معلوم ہوا ۔مقتول کے والد نے بتایا کہ مقتول کا دوست عبدالغفور بھی مقتول کے ہمراہ تھا۔
ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی پی او نے ایس پی پوٹھوہار کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ تفتیشی ٹیم نے مقتول کے دوست عبدالغفور اور اسدکو مشکوک جانتے ہوئے شامل تفتیش کیا اور 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ملزمان اسد ، عبدالغفور اور مقتول کی بیوی کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ قتل کی وجہ مقتول کی بیوی تھی جس کااسد سے معاشقہ چل رہا تھا جنہوں نے منصوبہ بنا کر مقتول کو راستے سے ہٹایا۔ سی پی او نے تفتیشی ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔