پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، ایم کیو ایم کا اظہار مذمت

MQM Rabita Committee

MQM Rabita Committee

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں شاہراہ فیصل کے قریب پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایم کیوایم کی جانب سے جاری بیان میں رابطہ کمیٹی نے ملک کی نازک ترین سیاسی صورتحال میں کراچی میں دستی بم حملے میںپولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شاہراہ فیصل پر پولیس چوکی پر دستی بم حملہ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے سزا دی جائے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو حاصل سرپرستی کا عمل بند کرایا جائے۔