اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے نوازشریف کا استعفیٰ لوں گا، پھرخود دوں گا،اان کا کہنا ہے کہ آخری پانچ اوورز کا میچ آج سے شروع ہوگیا، امپائرکی انگلی اس کے سفید کوٹ میں موجود ہے، اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شیخ رشید نے کہا کہ دھرنے والوں کو خانہ بدوش کہنا ان کی توہین ہے۔
انہوں نے شکایاتاً کہا کہ مجھے بغاوت کا ماسٹر مائنڈ کہا گیا، ہم جیل کاٹ لیں گے لیکن شریف برادران کےلیے مشکل ہے۔ شیخ رشید نے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے قیام کے حوالے سے کہا کہ کمیشن ڈنگ ٹپاؤ ہوتے ہیں، پہلے بننے والے کمیشنوں کا کیا بنا جو اب کمیشن کے قیام سے بن جائے گا۔