ٹور آف اسپین سائیکل ریس ، دسویں مرحلے میں جرمین سائیکلسٹ کی برتری

Cycle Race

Cycle Race

سپین (جیوڈیسک) ٹور آف سپین سائیکل ریس کے 10 ویں مرحلے میں جرمن سائیکلسٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ سپینش رائیڈر نے ییلو جرسی پر قبضہ جما لیا ہے۔

سپین میں جاری سائیکل ریس اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے ، ریس کا 10 واں مرحلہ 36 اعشاریہ 7 کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا۔ جرمنی کے ٹونی مارٹن شاندار پرفارمنس دکھا کر سر فہرست رہے۔ ٹونی مارٹن نے مقررہ فاصلہ 47 منٹ 2 سیکنڈز میں طے کیا۔

کولمبو کے ریگو برٹو اوران 15 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سوئس سائیکلسٹ فیبئین کینسیلرا کی تیسری پوزیشن رہی۔ ریس میں مجموعی طور پر سرفہرست رہنے والے کو لمبیا کے نائیرو کوئنٹینا حادثے کے باعث 11 ویں نمبر پر رہے جس کے بعد سپینش البرٹو کونٹا ڈور نے ییلو جرسی پر قبضہ جما لیا ہے۔