اپنے لیے مشکل سے ہی وقت نکال پاتی ہوں، ہیما مالینی

 Hema Malini

Hema Malini

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ اور سیاست دان ہیما مالینی نے کہا ہے کہ ایک سے زیادہ ذمے داریاں ہونے کے باعث مشکل سے ہی اپنے لیے وقت نکال پاتی ہوں۔

65 سالہ اداکارہ نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ بحیثیت اداکارہ، گھریلو خاتون اور سیاست دان ان ذمے داریوں کی وجہ سے میری زندگی بہت زیادہ مصروف ہے۔ ایک کام ختم نہیں ہوتا دوسرا سر پہ آجاتا ہے اور ان سب کے درمیان اپنی گھر کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان ذمے داریوں کو نبھاتے ہونے اپنے لیے مشکل سے ہی وقت نکال پاتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ انھوں نے ان ذمے داریوں کو سنبھالنے کے لیے ایک شیڈول ترتیب دے رکھا ہے جس کی وجہ سے انھیں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔