فلسطینی علاقے پر قبضے کا اسرائیلی فیصلہ، امریکہ، اقوام متحدہ کی تنقید

United Nations

United Nations

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل بان کی مون نے مغربی کنارے کے ایک بڑے حصہ پر قبضہ کرنے کے اسرائیلی منصوبے پر کڑی تنقید کی ہے۔

بان کی مون کا کہنا ہے کہ فیصلے نے انہیں فکر مند کر دیا ہے۔ تل ابیب حکام نے مغربی حصے میں چار سو ہیکٹر کے رقبے پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بان کی مون کے بقول یہودی بستیوں کی تعمیر کی اسرائیلی پالیسی مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی راہ میں پہلے ہی ایک بڑی رکاوٹ ہے اور اب یہ فیصلہ مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقے کو اپنی حدود میں شامل کرنے کا فیصلہ واپس لے۔