پیرس (جیوڈیسک) سعودی عرب اور فرانس لبنان کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ معاہدے پر گزشتہ روز دستخط ہونے تھے تاہم اے ایف پی کا کہنا ہے کہ معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت سعودی عرب اور فرانس لبنان کو ممکنہ طور پر جہادیوں سے نمٹنے کے لیے 3ارب ڈالر کا اسلحہ و گولہ بارود فراہم کریں گے۔
قبل ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبد العزیز جب پیرس پہنچے تو وزیراعظم مینول ولاس نے ان کا استقبال کیا۔شہزادہ سلمان بن عبد العزیز جو سعودی عرب کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں، کورات گئے فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے عشائیہ بھی دیا۔
اس موقع اولاند کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی امن و سلامتی پیرس اور ریاض کی اولین ترجیح ہے۔ شہزادہ سلمان نے مینول ولاس اور فرانسیسی وزیر خارجہ لاراں فیبئس سے بھی ملاقاتیں کیں۔
سعودی ولی عہد نے عراق اور شام میں داعش کی کارروائیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال اور اس سے مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی کو لاحق خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔