اسلام آباد (جیوڈیسک) فلڈ وارننگ سینٹرکی وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے راوی، ستلج، چناب اور جہلم میں پانچ سے سات ستمبر کے درمیان انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
اِن دریائوں سے ملحقہ سیلابی نالوں میں بھی صورت حال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔ دریائوں اور نالوں کے اردگرد رہنے والوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آج رات ایک لاکھ دس ہزار کیوسک کا ریلہ گزرے گا، یہ ریلہ 12 گھنٹے تک رہ سکتا ہے، سیلاب سے بچنے کیلئے دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ منگلا ڈیم کی طرف منتقل کر دیا جائے گا۔