غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کر کے نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے عوام کو درپیش علاقائی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے سیوریج کے کھلے مین ہولز کو فوری ڈھکا جائے اور پانی کی لائنوں کی لیکجز کو درست کیا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی یونین کونسل نمبر 1کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر4اور ناتھا خان گوٹھ اور یونین کونسل نمبر3امام بارگاہ بزم فاطمہ روڈ کا تفصیلی دورہ کرکے فراہمی ونکاسی آب ،صفائی وستھرائی اور برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر فوکل پرسن شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اسلم پرویز XEN,sواٹر اینڈ سیوریج محمد زاہد ،شاہ رخ ،انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل زون محمدارشد اور دیگر بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کا مثالی نظام حق پرست قیادت کی اولین ترجیح اس حوالے سے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور عوامی مسائل کے ازالے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کا ر لایا جائے شاہ فیصل کالونی نمبر2امام بارگاہ بزم فاطمہ کے اطراف برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ برساتی نالوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنا یا جائے اور نالوں پر قائم تجاوزات غیر قانونی تعمیرات کا فوری خاتمہ کرکے برساتی نالوں کی افادیت کو قائم و دائم رکھا جائے تاکہ صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جاسکے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر عوام کو در پیش بلدیاتی مسائل سے چھٹکار ہ دلا نے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی درستگی کو یقینی بنایا جائے۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri