پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن معاملات کو سلجھانے کے بجائے جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے: سید مہدی شاہ

MWM Pakistan

MWM Pakistan

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن معاملات کو سلجھانے کے بجائے جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے سیاسی جماعتیں عوام سے عوامی حقوق سے زیادہ اپنے کرپشن اور کرپٹ نظام کو بچانے کی کوششوں میں ہیں پاکستان کی 67 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ عوام اپنے حق اور فرسودہ نظام کی اصلاح کے لئے میدان میں ہیں آج اگر عوامی خواہشات پر سٹیٹسکو کو ترجیح دیا گیا تویہ سیاست دانوں کی تاریخی غلطی ہوگی ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی شاہ نے مرکزی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج مک مکا کی سیاست کے پیروکار عوامی رائے کو دبانے کیلئے متحد ہیں اور دوسری طرف پاکستانی عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر ہے اور عوام اس فرسودہ نظام سے آزادی اور حقیقی جمہوریت کیلئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے۔

انہوں نے کہا آج پر امن مظاہرین پر ریاستی تشدد اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں ضیاع اور سینکڑوں زخمیوں کی دادرسی کے بجا ئے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا جا رہا ہے موجودہ حکمرانوں نے بدترین آمریت کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے ہر باشعور انسان آج اس ظلم و بربریت کی مذمت کررہے ہیں سید مہدی شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں دہشت گردوں کے سرپرست آج ملک میں خانہ جنگی اور افرا تفری چاہتا ہے جو ان کا پاکستان کیخلاف اُن کا ذاتی ایجنڈا ہے جسے کوئی بھی محب وطن پاکستانی برداشت نہیں کرینگے ہزاروں پاکستانیوں اور افواج کے قاتلوں سے مذاکرات کا راگ آلاپنے والے آج پارلیمنٹ کے فلور پر پاکستانی عوام کیخلاف طاقت کے استعمال کا مشورہ دے رہے ہیں وقت کیساتھ یہ ملک دشمن گروہ بے نقاب ہوتا جارہا ہے اور انشااللہ ہم ان ملک دشمنوں کی ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔